ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

عظمیٰ بخاری کادورہ شیخوپورہ،صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

عظمیٰ بخاری کادورہ شیخوپورہ،صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

01 April 2025

ایک نیوز:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےشیخوپورہ کا دورہ کیا،عظمیٰ بخاری نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں شیخوپورہ میں پلی بڑھی ہوں،میں نے اپنی زندگی میں عید کے موقع پر اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر صفائی کے انتظامات ہیں، شیخوپورہ کی انتظامیہ عید کے روز بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں مصروف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے میں کامیابی سے جاری ہے،وزیر بلدیات اور انکی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں،ستھرا پنجاب پروگرام ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کررہا۔

 

>