ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

عیدکے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع،دفاتراور سکولز بھی کھُل گئے

عیدکے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع،دفاتراور سکولز بھی کھُل گئے

03 April 2025

ایک نیوز:عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے بعد پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔

 مختلف شہروں سے پردیسی اپنے پیاروں کو چھوڑنے کا غم اور اداس چہروں کے ساتھ واپس لاہور پہنچ رہے ہیں ، اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے لاہور کا رخ کر لیا ہے۔ 

پردیسیوں کی واپسی کے باعث شہر کے لاری اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں گزرنے کا پتا ہی نہیں چلا، روزی کی خاطر اپنے پیاروں سے دور ہیں مگر عید پر ان کے ساتھ خوب لطف اٹھایا، اب کام کرنے کا وقت ہے۔

دوسری جانب عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر تعلیمی ادارے اور دفاتر کھل گئے ،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری نہ ہو نے کے برابر رہی،سرکاری دفاتر میں عملہ کی اکثریت تاحال چھٹیاں منانے مصروف ہے۔

سکولوں اور کالجز میں طلبہ کی حاضری پیر کے روز سے پوری ہوگئی ،سرکاری دفاتر میں بھی مکمل امور کی انجام دہی پیر کے روز سے شروع ہوسکے گی ،عدالتوں میں رش دکھائی نہیں دیا ،شہر کے بازار بھی 75فیصد بند ہیں ۔

>