ویب ڈیسک:تھری ڈی پرنٹ گھر دیکھنا ہے تو آئیے ہم آپکو دیکھاتے ہیں،بھارت کے ایک کانٹینٹ کریئٹر پریم سرسوات نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تھری ڈی پرنٹ شدہ گھر دیکھایا ہے۔
اس ویڈیو میں2038مربع فٹ کے منفرد گھر کی تعمیر کیلئےاستعمال ہونے والی جدید تعمیراتی تکنیک کی نمائش کی گئی ہے،ویڈیو میں پریم گھر کا دورہ کرتے ہیں اور اسکے مالک اور اس کو بنانے والے پرو جیکٹ ڈائریکٹر کیساتھ اس گھر کے بارے میں بات بھی کرتے ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ اس گھر کو بنایا نہیں بلکہ اس کو پرنٹ کیا گیا ہے،اس جدید ترین تھری ڈی پرنٹ ولا کو بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی ہے،پراجیکٹ ڈائریکٹر نےکہا کہ ہمارے پاس واقعی ایک بڑا پرنٹر ہے جسے اس مخصوص پلاٹ میں استعمال کیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ڈیزائن کے مطابق جو کنکریٹ ہم نے استعمال کی کہ اسکی اپنی ایک ساخت ہے،یہ پرتیں اس لیے بنی ہیں کہ ایک مشین ہے جو ولا کے ساتھ تہہ در تہہ کنکریٹ کو پمپ کرتی ہے ہر ایک پرت کو دیوار سے باہر نکالا گیا ہے جس سے دیواروں پر ابھار ہیں۔