ایک نیوز:آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے وارم اپ میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹوں پر 248 رنز بنائے، لورا ڈیلنے 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ لی پال 46 اور کپتان گابے لیوئس 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں،ہیلے میتھیوز نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ویسٹ انڈیز نے 249 رنز کا مطلوبہ ہدف 42 ویں اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، ہیلے میتھوز نے 55 سٹیفا ٹیلر نے53 اور زیداں جیمز نے 47 رنز بنائے ، کارا مرے نے 70 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔