ویب ڈیسک:میٹا نےاپنی لارج لینگویج اے آئی ماڈل (ایل ایل ایم ) جسے لاما 4اسکاؤٹ اور لاما 4میوریک کہا جاتا ہے ، کا تازہ ترین ورژن لانچ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا نے اپنی اس لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاما ایک ملٹی ماڈل اے آئی سسٹم ہے جو متن، ویڈیوز، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیسنگ اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، بلکہ مواد کو دوسرے فارمیٹس میں بھی تبدیل کر سکتا ہے۔
میٹا نے کہا کہ یہ لینگویج ماڈل اس کے اب تک کے سب سے جدید اے آئی ماڈلز ہیں اور ملٹی موڈیلٹی کیلئے اپنی کلاس میں بہترین ہیں۔
میٹا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ لاما 4 میوریک اور لاما 4 اسکاؤٹ اوپن سورس سافٹ ویئر ہیں، کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اے آئی ماڈل لاما 4 بیہیموتھ کے زیر تربیت آتے ہیں، جو کمپنی کے مطابق دنیا کے سب سے ذہین ترین لارج لیگویج ماڈلز میں سے ایک اور نئے ماڈلز کیلئے استاد کے طور پر خدمات انجام دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی کے بعد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز اے آئی انفراسٹرکچر میں جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جس نے ٹیک لینڈ اسکیپ کو تبدیل کر دیا ہے اور مشین لرننگ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔