ایک نیوز:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطاقب دفترخارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ،افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان اور اسلحہ سے پیدا مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اورمشترکہ مفادات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیاب کوششوں کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں بالخصوص قیمتی معدنیات میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دوران گفتگو تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پرزور دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکا کیساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور گفتگو میں معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قراردیا گیا۔