ویب ڈیسک:صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا لندن روانگی سے قبل بیلاروس کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف 9 اپریل کو خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ بیلا روس کا خصوصی دورہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نواز 10اپریل کو بیلا روس سے لندن کیلئے روانہ ہوجائیں گے ، جبکہ مریم نواز شریف وطن واپس آجائیں گی۔
ذرائع کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی 9 اپریل کو بیلا روس کے دورہ کیلئے روانہ ہوں گے۔