ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل ایک زبردست ٹورنامنٹ ہے:ڈیرل مچل

پاکستان میں اپنا ٹائم انجوائے کر رہا ہوں

15 April 2025
psl,darel micheal,newzealand

ویب ڈیسک:لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک زبردست ٹورنامنٹ ہے،اس ایونٹ میں کرکٹرز انجوائے کرتے ہیں۔
ڈیرل مچل نے کہا کہ اُمید ہے کراچی اور لاہور کے میچ میں اچھا کراؤڈ ہو گا، پی ایس ایل میں ابھی تھوڑا وقت ہوا ہے، پاکستان میں اپنا ٹائم انجوائے کر رہا ہوں، نیوزی لینڈ ٹیم نے پچھلے کچھ عرصے میں پاکستا ن میں کافی کرکٹ کھیلی ہے۔
کیویز پلئیرکا کہنا تھا کہ فرنچائز ٹورنامنٹس کھیل کر اب دنیا بھر کی کنڈیشن کا کافی اندازہ ہو جاتا ہےمگر کنڈیشن جاننا کوئی بڑا ایڈوانٹیج نہیں، میچ کے دن پرفارم کرنا اہم بات ہوتی ہے جبکہ مصروف کرکٹ کیلنڈر کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ضرور ہے۔
 میری کوشش ہوتی ہے کہ اہم ایونٹس کے لیے اپنی ٹیموں کو دستیاب رہوں، فرنچائز کرکٹ میں دیگر ملکوں کا کلچر اور کرکٹ ملتی لیکن ترجیح ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے،میرا ہدف یہی ہے کہ جس ٹیم کے لیے کھیلوں اس کو میچز اور ٹرافی جتواؤں۔

>