ایک نیوز: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا عالمی امن کیلئے وزارتی کانفرنس کا انعقاد اہم ہے،سیکڑوں پاکستانی قیام امن کے لئے کام کر رہے ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے دستے بھیجے ہیں، پاکستان آج بھی عالمی امن کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا پائیدار امن کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں، غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہے، امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔