ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان سٹیل کےملازمین بحال ،لیبر کورٹ کا فیصلہ معطل

اپیلٹ ٹربیونل نے لیبر کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

17 April 2025
pakistan,steel,employees,labour court

 ایک نیوز:سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل عدالت نے پاکستان سٹیل کے پانچ ہزار 7سو 44 ملازمین کو بحال کردیا۔
 اپیلٹ ٹربیونل نے لیبر کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان سٹیل کی انتظامیہ کو 14 مئی کیلئے نوٹس جاری کردئیے، پاکستان سٹیل کی انتظامیہ نے ملازمین کو فارغ کرکے لیبر کورٹ میں کیس دائر کیا ۔
طارق منصور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ لیبر کورٹ نے 22 فروری کو پاکستان سٹیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی، پاکستان سٹیل کا آڈٹ کرنے والے گواہوں کا ریکارڈ ہی غائب ہے، اگر پاکستان سٹیل نقصان میں جارہی ہےتو اسی جگہ نئی سٹیل مل کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سٹیل ملز جون 2015 سے بند ہے اور اس کی نجکاری کی تجاویز بھی کئی بار پیش کی جا چکی ہے۔

 
>