ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکا کی چین پرنئی پابندیوں سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کاخدشہ 

امریکا خام تیل2ڈالر اضافے سے 64.45ڈالر فی بیرل ہوگیا

19 April 2025
AMERICA,STOCK MARKET,GOLD,BUSINESS,WORLD

ایک نیوز:امریکا کی چین پرنئی پابندیوں سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔
عالمی سطح پرقیمتوں میں3فیصد سےزائد اضافہ دیکھا گیا ہے،امریکا خام تیل2ڈالر اضافے سے 64.45ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔
برطانوی خام تیل بھی فی بیرل 2 ڈالر اضافے سے 67.85ڈالر کاہوگیا ،سونا فی اونس 5 ڈالر کمی سے 33 ہزار 41ڈالر کاہوگیا، چاندی کی قیمت 4 سینیٹ کمی سے فی اونس 32.6ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہاتھا،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 414 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ٹیرف،چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا 

سٹا ک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 189 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 197کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
بازار میں 42 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، 34 ارب 49 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 117،888 جبکہ کم ترین سطح 116،759 پوائنٹس رہی تھی۔
انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہواتھا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر  280روپے 62پیسے سے بڑھ کر 280روپے 72پیسے پر بند ہواتھا۔

>