ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

چھٹا چیئرمین واپڈا امیچور گولف ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

کھیل اور قوموں کی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں

17 April 2025
golf,chairman,wapda,tournment

ایک نیوز(چودھری اشرف)چھٹے چیئرمین واپڈا امیچور گولف ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل رسجاد غنی نے شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر ممبر فنانس، ممبرپاور، ممبرواٹر، جنرل منیجرز، واپڈ سپورٹس بورڈ کے عہدیداراور ملک بھر سے آئے گولفرز بھی پر موجود تھے ۔
چیئرمین واپڈا نجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)کا کہنا تھا کہ کھیل اور قوموں کی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں، کھیل ترقی کرتے ہیں تو قومیں ترقی کرتی ہیں، کھیل تنزلی کا شکار ہوتے ہیں تو قومیں بھی تنزلی کا شکار ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا ملک میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، واپڈا کی مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں، 33نیشنل چمپئن ہیں۔

>