ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 4خوارج جہنم واصل

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

17 April 2025

ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عام علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا ، جس کے نتیجے میں 4خواجی دہشتگرد ہلاک ،جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا، جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ایک بہادر فرزند، سپاہی باسط صدیق (عمر: 23 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اٹک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے، آخری قربانی دی اور شہادت کو قبول کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، فورسز کا علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے  کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجما ن پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

>