ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی توقع ،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

19 April 2025
weather,alert,punjab,blochistan,kpk,sindh

ایک نیوز:محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک آندھی، جھکڑ، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے ۔
کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستا ن ، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، بٹگرام، باجو ڑ ، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور خیبر میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز یا موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، لیہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی گجرات، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ، لاہور، قصور، بھکر، فیصل آباد اور سرگودھا میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی ہے۔
پنجاب کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے جنوبی پنجاب میں آندھی، گرج چمک اور کہیں کہیں بارش متوقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

>