ایک نیوز: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان وومن ٹیم نے اخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل سی سی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے 9وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے۔
جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، منیبہ علی نے 69، عالیہ ریاض نے 52رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ سدررا مین نے 37 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔