ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ،ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان 

قومی کپتان فاطمہ ثناء ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان مقرر

20 April 2025
,pakistan,icc,womens,qualifier,team

 ایک نیوز(چودھری اشرف)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔
 قومی کپتان فاطمہ ثناء ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان مقرر ،ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 4پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی3بنگلا دیش کی2اور سکاٹ لینڈ کی 2کھلاڑی شامل ہیں،کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، شینائل ہنری اور آلائنے شامل ہیں،پاکستان کی منیبہ علی، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔
بنگلا دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ شامل ،سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر شامل، ریزرو کھلاڑی میں بنگلا دیش کہ ربعیہ خان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن ٹیم نے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو بھی شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
گزشتہ روزایل سی سی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے 9وکٹوںکے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے،جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔
 منیبہ علی نے 69، عالیہ ریاض نے 52رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ سدررا مین نے37رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھی۔

 

>