ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

میرے قتل پر انعام کا اعلان امریکی خودمختاری و قومی سلامتی پر حملہ ہے:گرپتونت سنگھ پنوں

امریکی وفاقی فوجداری قانون کے تحت بھارت پر سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں

20 April 2025
us vice president,modi,bjp,muderer,Gurpatwant Singh Pannun

 ویب ڈیسک:امریکاکی تنظیم سکھ فار جسٹس تنظیم کے ممبر گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک سینئر رکن نے میرے قتل کیلئے2 لاکھ 50ہزار ڈالر کا انعام جاری کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ الزام امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے21اپریل2025کو ہندوستان کے طے شدہ دورے سے پہلے لگایا گیا ہے۔
سکھ فار جسٹس کے ممبر گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کے ارتکاب کیلئےمجرمانہ عمل ہے، میرے قتل پر انعام کا اعلان امریکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر حملہ ہے، اس لیے میں آپ سےکہتا ہوں کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اس معاملے کو بھارتی حکومت کے سامنے اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کےیمن پر تازہ حملوں میں تین افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ یہ خط ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتظامیہ پر ایک سخت فرد جرم ہے،امریکی وفاقی فوجداری قانون کے تحت بھارت پر سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں، میرے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی ایجنسیوں اور ایجنٹ کو غیر ملکی دہشت گرد نامزد کیا جائے۔
 مجھے یقین ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کی آئینی آزادیوں کو برقرار رکھا جائے گا اور بغیر کسی سمجھوتے کے امریکی خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا،نائب صدر پر زور دیتا ہوں کہ وہ عوامی طور پر ہندوستانی حکومت کو ممکنہ اثرات سے خبردار کریں۔
سکھ فار جسٹس تنظیم کی درخواست ہے کہ اقتصادی یا سفارتی تحفظات سے قطع نظر ہو کر جمہوری آزادیوں کو برقرار رکھنے اور خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کے تحفظ کیلئےاحسن اقدامات کیے جائیں۔

>