ایک نیوز: امریکا کےیمن پر تازہ حملے جاری ہیں،صنعا ودیگر شہروں پر بمباری اورحملوں میں تین افراد جاں بحق،متعددزخمی ہو گئے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے یمن پر امریکی حملوں پر اظہار تشویش کیا اورکہاکہ یمن پرحملوں میں بڑی تعداد میں شہری مارے گئے ہیں، حماس کو ختم نہ کیا تو دوبارہ سات اکتوبر ہوسکتاہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتےہیں کہ جنگ کے نازک مرحلے پر ہیں،رکیں گے نہیں،اسرائیلی وزیراعظم کے تازہ بیان پر تل ابیب میں احتجاج ہوا، ڈونلڈٹرمپ کی پالیسیاں نامنظور،امریکا میں عوام پھر سڑکوں پرآگئے۔
یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی واپسی کیلئے جنگ ختم کرکے حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے،حماس کے مطالبے کو تسلیم کرنے کا مطلب اسرائیل کی کامیابیوں کاخاتمہ ہوگا،نحماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ بند کریں گے نہ افواج نکالیں گے،جنگ ختم کردی تو حماس اپنی عسکری صلاحیتیوں کو بحال کرلےگی۔
واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں احتجاج کا آغازہوگیا،مظاہرین صدر ٹرمپ سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ،آج پچاس ریاستوں میں چار سو ریلیاں نکالی جائیں گی۔
دوسری جانب القسام بریگیڈ کا غزہ میں اسرائیلی فوج پر ایک اورحملہ ،حملے میں 4اسرائیلی ٹینک اور ایک بلڈوزر کو تباہ کردیا۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو الطفاح،جبل السرانی میں نشانہ بنایاجبکہ اسرائیلی حکام نے ایک فوجی ہلاک اور 5زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔