ایک نیوز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ،پاکستانی باؤلرز کی شاندار باولنگ، مسلسل چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 35 اوور ویں میں 118 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ،کپتان فاطمہ ثناء ، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے تھائی لینڈ کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا تھا ، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
سدرہ امین 105 بالز پر 80 بنا کر آوٹ ہوئیں ، فاطمہ ثناء 59 بالز پر 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، ڈیانا بیگ نے 6 بالز پر 10 رنز سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ، منیبہ علی 18 اور شوال ذوالفقار 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ، عالیہ ریاض 7 اور سدرہ نواز 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں ، نتالیہ پرویز بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔