ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وفاقی حکومت فوری طور پر متنازعہ کینا ل کا منصوبہ روکے، بلاول بھٹو  زرداری

ہم نے شہباز شریف کو ایک نہیں دوبار وزیراعظم بنوایا

18 April 2025

ایک نیوز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت سے فوری طور پر متنازعہ کینال منصوبہ روکنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں  پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف   جلسے سے خطاب  کے دوران چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول   نے کہا ہے کہ  عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی نے کل شاندار کامیابی حاصل کی ،عوام نے پھر ثابت کردیا پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، پیپلز پارٹی کو کامیاب کرنے پر عمر کوٹ کے عوام کا شکر گزار ہوں ، عمر کوٹ  میں مخالف سیاسی جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوئی ،جیالوں کو عمر کوٹ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں، سندھ کے عوام نے ثابت کردیا  وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ،کوشش تھی پیپلز پارٹی اور تیر کو شکست دلوانی  ہے ، عمر کوٹ کے عوام نے ان کو تاریخی شکست دلوائی ،شکست کے بعد یہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے ،آپ نے ان منافق سیاستدانوں کو شکست دلوائی  جو فاصلے بڑھانا چاہتے تھے ثابت کیا آج بھی عوام شہید بی بی  کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کو جتوا کر ثابت کردیا عوام کینالز منصوبہ مسترد کرتے ہیں 17جماعتوں کے سیاسی یتیموں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا  وزیراعظم پیپلزپارٹی کے بغیر کچھ بھی نہیں  ہیں،  اگر  وزیراعظم اور سندھ کے عوام کے درمیان فیصلہ کرنا ہوں تو میں آپ کے ساتھ ہوں ،ہم چاہتے ہیں چاروں صوبوں میں  مہنگائی میں کمی ہو، لوگوں کو روزگار ملے،وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی میں کمی آئی رہی ہے، لیکن یہ کیسے مانیں کہ پاکستان  بھر کے کسانوں کو معاشی قتل ہو اور میں اس معاشی قتل  کے ساتھ ہوں ، نہروں کی مخالفت اصولوں کی وجہ  سے ہے، ہمارا مطالبہ ماننا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسلام آباد والے اندھے بہرے ہیں ، ہم نے شہباز شریف کو ایک نہیں دوبار وزیراعظم بنوایا ، ہم آپ کی وزارتوں کو لات مارے ہیں ، دریائے سندھ پر سودا نہیں کریں گے،   ہمیں اپنے کسانوں کا معاشی قتل روکنا ہے ، ہم سندھ اور وفاق کو بچانے نکلے ہیں، حکومت کو خبر دار کرتا ہوں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،  میرے پاس سلیکٹڈ ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں ،وفاقی حکومت فوری طور پر متنازعہ کینا ل کا منصوبہ روکے ۔

>