ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید50فلسطینی شہید  

اسرائیلی حملے سے ایک ہی خاندان کے10افراد شہید ہوئے

19 April 2025
gaza,isreal,attacks,america

ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے،24گھنٹوں میں50فلسطینی شہید اور د ر جنو ں زخمی ہوگئے۔
 عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی حملے سے ایک ہی خاندان کے10افراد شہید ہوئے، 18ماہ سے جاری جنگ میں شہید کی تعداد51ہزار سے زائد ہوگئی،7اکتوبر 2023 سے ایک لاکھ 16 ہزار 505فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں لاکھوں افراد کوشدید غذائی قتل کے خطرے کاسامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : ملتان:اسرائیل کی پشت پرامریکا کھڑا ہے، حافظ نعیم الرحمان

دوسری جانب یمن پر امریکی فضائی حملو ں میں شہدا کی تعداد بڑھ گئی ہے،راس عیسیٰ بندرگاہ پرحملے میں 80 افراد شہید ،150سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پرحملے بندنہ کیے تونشانہ بناتے رہیں گے۔
 حوثی میڈیاکے مطابق امریکا کارروائی کامقصد حوثی گروپ کیلئے ایندھن کاذریعہ ختم کرنا تھا، امریکی فوج نےیمن کے دارلحکومت صنعا پرآج پھر متعدد امریکی فضائی حملے کیے،صنعا گورنری میں واقع ضلع بنی حشیش کونشانہ بنایاگیا۔    

>