ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےتعلیم پر مرکوز7ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط 

ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا

24 April 2025
US President, Donald Trump, signs, executive, orders, focused, education

 ایک نیوز:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں تعلیم پر مرکوز7ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔
 ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا ،تاریخی طور پر سیاہ فوم کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بااختیار بنانے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر بھی دستخط ،کالجز اور یونیورسٹیوں کے نئے ایکریڈیشن،غیر ذمہ دار طلبا کیلئے قرضوں کی سہولت ختم ،صرف لفظی طور پر مصنوعی ذہانت میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی کا انحصار چین کے رویے پر ہے،کئی دہائیوں سے امریکا سے برا سلوک کیا جا رہا ہے،کینیڈا کو معاشی سپورٹ دینے پر سالانہ 200بلین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں ،کینیڈا کے ساتھ تجارتی خسارہ 63بلین ڈالر ہے، کیسے برداشت کر لیں ،روس اور یوکرین کو ڈیل کر لینی چاہیے،روسی صدر کے ساتھ جلد ملاقات ہو سکتی ہے،اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے نئے ٹیرف طے کریں گے۔
دوسری جانب امریکی ریاست نیو جرسی میں جنگل کی آگ نے تباہی مچا دی، درجنوں گھر جل گئے نیو جرسی:1300 سے زائد گھروں کو نقصان کا خدشہ، 3ہزار سے افراد کا انخلا بانیگیٹ ٹاون شپ کے علاقے میں اڑھائی ہزار صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ،گرین ووڈ فاریسٹ میں آگ سے34مربع کلو میٹر رقبہ جل کر راکھ ہو گیا۔

>