ویب ڈیسک:آج کل پاکستان کے معروف یو ٹیوبر اور ڈھیروں مشکلا ت میں پھنسے اور ملک سے باہر گئے وی لاگر رجب بٹ نے آخر کار اپنا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رجب بٹ آج کل اپنے وی لاگ کے ذریعے نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں،حالیہ دنوں میں ایک پوسٹ کارڈ شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں، سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک بہت بڑے یوٹیوبر ہیں اور انکا چینل7ملین کے قریب سبسکراکا حامل ہونے والا ہےجو روزانہ تین ملین ویوز حاصل کرتا ہے،یوٹیوبر رجب بٹ نے اس شو میںمیزبان سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کر پائے تو وہ اپنے یوٹیوب چینل کو جاری رکھیں گےاوراگر ایسا نہ ہوا تو وہ اپنے چینل کو ڈیلیٹ کر دیں گے۔
رجب بٹ نے اپنی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد عوام ان سے پیار کرتی ہے اور ان کو یہ یقین ہے کہ رجب بٹ نے کچھ غلط نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی دو دو سال پرانی ویڈیوز کو نکال کر ان پر فتویٰ لگائے جا رہے ہیں۔
دیکھنا ہوگا کہ رجب بٹ اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہیں یا نہیں اور انکی اس حالت کا کیا نتیجہ نکلتا ہو تاہے۔