ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی،سرمایہ داروں کے اربوں ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 455 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا

24 April 2025
Huge, slump,  stock exchange, investors, lose, billions
ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں806پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 419 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کا روبار کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 204پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 204 پوائنٹس کی کمی سے ایک   لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 455 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،127کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 274 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی، بازار میں  60 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
27ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 118، جبکہ کم ترین سطح 117پوائنٹس رہی تھی،دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 280روپے 77پیسے سے بڑھ کر 280روپے  97پیسے پر بند ہواتھا۔

 

>