ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

فیکٹ چیک:پہلگام واقعہ،مرنیوالوں کی سوشل میڈیا پر وائر ل تصاویر سچی ہیں یا جھوٹی؟جانیے

بھارت میں موجود پاکستانیو ں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے

24 April 2025

ویب ڈیسک:بھارت کا پاکستان کیخلاف پہلگام واقعے میں اے آئی سے بھی مدد لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
 پہلگام میں ہونیوالےدہشت گردی کے حملے میں انڈیا نے سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر شیئر کیں ہیں،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں تمام تصاویر اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں اور ان تصاویر کو اس حملے سے جوڑا جا رہا ہے۔
جب ہماری فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کواے آئی مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز سے چیک کیاتو پتہ چلا کہ زیادہ ترتصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں۔
اس دہشتگردی کے حملے میں میڈیا نے جتنی کوریج کی اس میں ایسی کوئی تصویر نظر نہیں آئی،تصاویر میں چہروں کی غیر واضح تفصیلات اور چمکدار ساخت بھی ان کے مصنوعی ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
تمام دستیاب شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلگام حملے سے متعلق وائرل ہونے والی یہ تصاویر اصلی نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کئے جا رہے ہیں، بھارت میں موجود پاکستانیو ں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

>