ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیفٹ آرم سپنر نشرہ سندھو کیلئے اعزازکی بات ہے کہ ان کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
نشرہ سندھوکا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے اورٹیم کیلئےایک اعزاز ہے،کوالیفائر کے میچز میں شاندار کارکردگی کا کریڈٹ پلئیرز کے ساتھ کوچز کو بھی جاتا ہے،کوچز نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی،تمام کھلاڑی ایک ہو کر کھیلیں اور میچز جیتے۔
نشرہ سندھوکا کہنا تھا کہ ایک ٹیم بن کر کھیلیں گے تو انشااللہ ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں گی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی اور انعام کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم آف دی ٹور نا منٹ کا اعلان کر دیا گیاتھا، قومی کپتان فاطمہ ثناء ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان مقرر ،ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 4پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی3بنگلا دیش کی2اور سکاٹ لینڈ کی 2کھلاڑی شامل ہیں،کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، شینائل ہنری اور آلائنے شامل ہیں،پاکستان کی منیبہ علی، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔
بنگلا دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ شامل ،سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر شامل، ریزرو کھلاڑی میں بنگلا دیش کہ ربعیہ خان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن ٹیم نے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو بھی شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔