ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستانی فضائی حدود بندہونے سے بھارت کو کیا نقصان ہوگا ؟تفصیلات جانئے!

بھارتی  ایئر  لائنز کیلئےپاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہو گا

24 April 2025

ایک نیوز: بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانہ فضائی حدود بند کرنے کا معاملہ ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرتی ہے ، پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی  ایئر  لائنز میں  ایئر انڈیا،  ایئر  انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر  اور آکاسا ایئر  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی  ایئر  لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہو گا، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازیں ممبئی، آحمد آباد، لکھنو، دہلی، گوا اور دیگر شہروں سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے  پر پابندی  عائد کردی گئی ہے،اس حوالے سے سول ایویشن اتھارٹی  کی جانب سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹم کےمطابق بھارتی ائیرلائن یا بھارتی ملکیت کی تمام ائیر لائنز کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،تمام ترز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

>