ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 39فلسطینی شہید 

جنوبی غزہ میں المواسی پناہ گاہوں پر بھی اسرائیلی ڈرون حملے کئے گئے

24 April 2025

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی افواج کی بربریت اور بمباری جاری  ہے ،24 گھنٹے  کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں اور سکولوں پر ہونے والے تازہ ترین حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ میں المواسی پناہ گاہوں پر بھی اسرائیلی ڈرون حملے کئے گئے، متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 300 ہوگئی،1 لاکھ 17 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق بمباری کے باعث ملبے تلے دبے مزید متعدد فلسطینیوں تک پہنچنا ناممکن ہے، اسرائیل نے غزہ سٹی کو خطرناک علاقہ قرار دیا ہوا ہے۔

غزہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی،3 لاکھ 45 ہزار فلسطینی کئی روز سے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوگئے۔

>