ایک نیوز: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ڈیفنس روڈ کے قریب دوسری گاڑی نے ہٹ کیا ، جس کے باعث متعدد دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
زرائع کے مطابق مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں ،مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا،بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔