ایک نیوز:پی ایس ایل سیزن 10 کے چودھویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز پر آؤٹ ہوئی ، سکندر رضا باون رنز بناکر نمایاں رہے، شاہین شاہ آفریدی 16، رشاد حسین 13جبکہ فخر زمان 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3، حسین طلعت اور لیوک ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا ، بابر اعظم 56 جبکہ حسین طلعت 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندر کے شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔