ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ،  وفاقی وزراء

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم شملہ سمیت دیگر معاہدوں کا فیصلہ کرسکتے ہیں

24 April 2025

ایک نیوز:نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف، اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کی ہے۔

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار:

 تفصیلات کے مطابق  اسحاق ڈار نے اپنے گفتگو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ انڈیا یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا ،اس طرح کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت میں بھارت نہیں کرسکتا، اگر اس کے باوجود بھارت نے ایسا کیا تو پھر ہم بھی شملہ سمیت دیگر معاہدوں کا فیصلہ کرسکتے ہیں،  انڈیا کی طرف سے اٹاری کا بارڈر بند کیا تو ہم بھی واہگہ بارڈر کو بند کررہے ہیں، 30 اپریل تک سب کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ہے ، سارک کے حوالے سے جن کو ویزے جاری کئے گئے تھے ان کو بھی معطل کردیا گیا ہے ،سکھ یاتریوں کے سوا سارک استثنیٰ والے ویزوں پر 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

انہوں نے کہا  پاکستان نے بھارت کے ڈیفنس سے متعلق لوگوں کو غیر پسندیدہ قرار دیا ہے اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی  ایئر  سپیس انڈیا کیلئے بند کردی گئی ہے ، اگر بھارت کے ساتھ کوئی ثبوت ہیں تو دنیا کے ساتھ شیئر کردیں ، بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی نے غیر ملکی مسلح لوگوں کو رکھا ہوا ہے ، بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جعفر ایکسپریس پر بھی اقوام متحدہ کا موقف ہمیں موصول ہوا ہے ، کسی نے ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ماضی سے برا حشر ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ  آصف:

خواجہ آصف   نے  کہا  کہ  مودی واحد حکمران ہے جس پر امریکہ نے پابندی لگائی ،مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا ، کوئی بتا دے اگر کوئی دہشتگرد حکمران ہو نو لاکھ فوج کی موجودگی ایسا واقعہ کیسے ہوا کیا،اس طریقے سے پاکستان کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں ہم نے اس واقعے کی مذمت کی ہے ،پاکستان دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوا ،بی ایل اے ٹی ٹی پی کے لیڈرز بھارت میں بیٹھے ہوئے ہیں ،بھارت یہاں پر دہشت گردی ہو سپانسر کرتا  ہے۔

انہوں نے کہا بھارت نے کینیڈا اور امریکہ میں دہشت گردی ایکسپورٹ کی ،کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارتی دہشت گردی کے خلاف غیر معمولی احتجاج کیا ،پاکستان کے خلاف اس قسم کا کوئی الزام نہیں ہے ،ہندوستان نے پاکستان کا نام نہیں لیا لیکن کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیں گے ،ہمارے پاس زندہ گواہی کلبھوشن بیٹھا ہے ٹی ٹی پی کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے ،بی ایل اے بھارت کے ساتھ تعلقات کی کھلم کھلا پشت پناہی کرتی ہے ،ہم پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی بین الاقوامی دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں ہم اپنے ذرے ذرے کا دفاع کریں گے،بھارتی جارحیت پر پاکستان کے بھرپور جواب میں کسی کو شک وشبہ نہیں ہونا  چاہئے۔

>