ایک نیوز: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ھونے والے میچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل، پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا۔
میچ کے دوران چھ سو کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، سی ٹی او لاھور کا کہنا ہے کہ رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ھونے دیں گے،20فورک لفٹرز،4بریک ڈاؤنز ھونگی ہر وقت تیار ہیں، پارکنگ CBD ڈیفینس سے آنے والے شرکاء فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوئنٹ سے لیفٹ ٹرن لیکر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے ۔
پارکنگ گلبرگ کالج فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے، لبرٹی پارکنگ ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاو برج سے ھوتے ھوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ 10میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا
سن فورٹ ھوٹل پارکنگ مغل پورہ، گڑھی شاھو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ھوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے، کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا،تمام سڑکیں بشمول مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی، فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،شہری رانگ پارک ہرگز نہ کریں، مقررہ پارکنگ سٹینڈز میں اپنی گاڑی پارک کریں،راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا۔