ایک نیوز(چودھری اشرف)نیوزی لینڈ کرکٹ لیجنڈ کین ولیمسن ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
کین ولیمسن نے لاہور میں ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا،کین ولیمسن کو کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈییٹرز کے ساتھ گا،کنگز آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے۔