ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 112 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میںآئی۔
سٹاک مارکیٹ 1لاکھ15ہزار907پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 755 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 16 ہزار 20 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔
سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 451 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 140 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔
بازار میں 48 کروڑ 18 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 38 ارب 53 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 117،424 جبکہ کم ترین سطح 115،776 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 11پیسے سستا ہواتھا ،کاروبار کے اختتام پر ڈالر 280روپے 57سے کم ہوکر 280روپے 46پیسے پر بند ہوا۔