ایک نیوز(چودھری اشرف) سہ ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لائینز آف تبریز ایران کو شکست دے دی۔
سہ ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ میں آج پاکستان ایگلز اور انڈین ٹائیگرز ٹکرائیں گے۔
واپڈ سپورٹس کمپلیکس لاہور میں سجا کبڈی کپ کا میلہ،افتتاحی میچ میں ایران اور بھارت کے کھلاڑیوں نے جیت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پوائنٹس حاصل کرنے پر روایتی انداز میں چھلانگیں لگا کر خوشی اظہار کرتے رہے۔
بھارتی ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 34 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دے کر میدان مار لیا۔
کپ میں آج جمعرات کے روز پہلے میچ پاکستان ایگلز اور روایتی حریف انڈین ٹائیگرز آمنے سامنے ہونگے جبکہ دوسرے میچ ایران پاکستان قسمت آزمائی کریں گے۔