ایک نیوز:فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،عالمی باڈی نے فیصلہ نومنتخب کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں آئینی ترامیم کی متفقہ منظوری کے بعد کیا ۔
پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق معمول کی فٹبال سرگرمیاں سر انجام دینے کے ساتھ انتخابی عمل کے آخری مراحل بھی مکمل کرے گی۔