ایک نیوز:چیمپینز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کا داغ دھونے کے لیے قومی شاہین بلند عزائم لیے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے۔
پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں حصہ لے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان علی آغا کو مختصر فارمیٹ کی قیادت سونپی ہے، اس سے قبل پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی چیمپینز ٹرافی میں قومی شاہینوں کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی، بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 مارچ کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی۔