ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کور میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقادکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا ،دو جے سی اوز اور 15 جوانوں کو تمغۂ بسالت دیا گیا۔
47افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا،102افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) دیا گیا ،شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے شہادت وصول کیے، کور کمانڈر نے شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی۔
شہداء کی قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی،کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور ان کی قربانیوں کو ایک چمکتی ہوئی خراج تحسین پیش کیا۔
سینئر افسران اور اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔