ایک نیوز:پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی90ویمنز کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے۔
خواتین کرکٹرز کو 2024 اور 2025 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دئیے گے ،کنٹریکٹ پانے والوں میں18انڈر19کھلاڑی شامل ہیں، پی سی بی ایمرجنگ کٹیگری کی62اور10قومی ویمنر کرکٹرز شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی کر دی ہے، اب معاوضہ چالیس ہزار روپے سے دس ہزار روپے ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا،کرکٹرزکی میچ فیس تیس ہزار رو پےکم کر دی گئی ہےکرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40ہزار روپے ملتے تھے، اب10ہزار روپےملیں گے۔ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں زیادہ معاوضہ مل رہا ہے، واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔