ایک نیوز:پہلے ٹی 20میںنیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
نیوزی لینڈ نے 92رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں پورا کرلیا،ٹم سیفرٹ44رنز بنا کر نمایاں رہے، فن ایلن 29 اور ٹم رابن سن 18 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی ٹیم19 ویں اوور میں91رنز پرڈھیر ہوگئی ،نیوزی لینڈ کوجیت کےلیے 92رنز کاہدف دیا گیا،پاکستان کے 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ،خوش دل شاہ 32رنز بنا کرنمایاں رہے ۔
کپتان سلما ن علی آغا 18 اورجہانداد خان 17رنز بنا سکے، نیوز ی لینڈکی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 اورکائل جیمیسن نے3 وکٹیں حاصل کیں ،اوپنرمحمد حارث اورحسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔