ایک نیوز:(چودھری اشرف)لاہور قلندرز نےپی ایس ایل 10 ٹرافی کے ساتھ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔
پی ایس ایل ٹین کی چمچماتی ٹرافی کے لاہور ٹور میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ بھی شریک ہوئی،ٹرافی ایس او ایس ولیج آئی،ایس او ایس ولیج کے بچے ٹرافی اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال تھے،لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان تقریب میں موجود تھے۔
بچوں نے فخر زمان اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے بھی لگائے ،لاہور قلندرز کے سٹار بلے باز نے بچوں کےساتھ وقت گزارا اور کرکٹ کھیلی ۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے ، بچوں کے اعتماد نے بہت متاثر کیا ہے،فخر زمان کی درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بچوں کو پی ایس ایل میچز دکھانے کا اعلان کیا ۔
سی او او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے ٹرافی لے کر آئے ۔