ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

جوہمارے ساتھ تصادم کریگااسے سخت جواب ملے گا:ایرانی سپریم لیڈر

جوہمارے ساتھ تصادم کریگااسے سخت جواب ملے گا:ایرانی سپریم لیڈر

22 March 2025

ایک نیوز:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کوجان لینا چاہیےایران کودھمکیاں دینے سےکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

خامنہ ای نے کہا کہ ایران کیخلاف شرانگیزی پرسخت ردعمل سامنے آئے گا،ہم کسی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے،جوہمارے ساتھ تصادم کرے گا اسے سخت جواب ملے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر کی ایران پردباؤ بڑھانے کی کوششیںجاری ہیں،ٹیمی بروس کاکہنا ہے کہ امریکا چین کوایرانی تیل کی تر سیل روکنے کیلئے اقدامات کررہا ہے،امریکا نے ایرانی تیل کی خریداری پرچینی ریفائنری پر پابندیاں عائد کردیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نےکہا کہ پابندیاں صدر ٹرمپ کی ایران پردباؤ بڑھانے کی مہم کاحصہ ہیں ، ٹرمپ کے اقتدارسنبھالنے سےاب تک یہ ایرانی تیل کی فروخت پرپابندیوں کاچوتھااقدام ہے ۔

 

 

>