ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

لاہور:ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت مریضہ کی جان لے گئی

ورثا نے وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

22 March 2025

ایک نیوز: میڑنٹی ہسپتال نیوکرول میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت مریضہ کی جان لے گئی۔

لواحقین کے مطابق نارمل ڈلیوری کے دوران خون زیادہ بہنے سے مریضہ کی حالت غیر ہوگئی ،خون عطیہ کرنے والے ڈونر کی موجودگی کے باوجود ڈاکٹر نے کوئی اقدام نہ کیا ۔

لواحقین کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نگہت لواحقین سے مریضہ کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے پر زور دیتی رہی ،مریضہ کو آکسیجن پر منتقل کیا نہ خون روکنے کیلئے کوئی اقدام کیا ،ایمبولینس پہنچنے تک خون سے لت پت مریضہ ویل چیئر پر ترپتی رہی ، مریضہ کو قریبی نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ 

جاں بحق مریضہ کے ورثا  نے وزیراعلی  ٰ  پنجاب مریم نواز  شریف سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ   کردیا،واقعہ پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور ذوہیب خان نے وضاحت طلب کرلی ۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور ذوہیب خان  کا کہناہے کہ  نیو کرول ہسپتال میں مریض کو شفٹ کرنے کیلئے ایمبولینس کی سہولت بھی میسر نہیں  ہے،  مریضوں کو شفٹ کرنے کیلئے ریسکیو سروس استعمال کی جاتی ہے۔ 

سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر نگہت نے سی ای او کی جانب سے وضاحت کا جواب دے دیا ،جس کے مطابق، مریضہ کی حالت خراب ہونے پر ریسکیو کو طلب کیا ، ریسکیو 1122 45منٹ تاخیر سے پہنچی ، مریضہ کو شالیمار ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی حالت بہتر ہونے پر ہسپتال کا عملہ واپس آگیا۔ 

>