ایک نیوز:پوپ فرانسس کوآج روم کے جیمیلی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس مکمل طور پرصحت یاب نہیں ہوئے، پوپ فرانسس کوویٹی کن میں کم ازکم 2ماہ آرام کی ضرورت ہوگی۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ پوپ فرانسس 14 فروری کونمونیااورسانس کے انفیکشن کاشکارہوئے تھے۔
ویٹیکن نے اتوار کے روز پوپ فرانسس کی ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے پہلی تصویر جاری کی جس میں 88 سالہ پوپ بغیر مدد کے سانس لیتے نظر آ رہے ہیں۔