ایک نیوز:پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کےلئے نیوزی لینڈ ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ڈومیسٹک میں پرفارمنس دکھانے والے پاکستانی نژاد محمد عباس بلیک کیپس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹام لیتھم نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر سکواڈ میں محمد عباس، آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچ ہے، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک، بین سیئرز، ناتھن اسمتھ اور ول یانگ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کیویز ٹیم میں پہلی بار جگہ بنانے والے محمد عباس کا تعلق پاکستان سے ہے، لاہور میں پیدا ہونے والے محمد عباس کی فیملی نےنیوزی لینڈ میں سکونت اختیار کرلی تھی۔