ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں سربراہ محکمہ برائے حکومتی کارکردگی ایلون مسک نے شرکت کی۔
ارکان نے معیشت ،امیگریشن اورقومی سلامتی پرٹرمپ کے ایجنڈے کی حمایت کی ،ٹرمپ نے 2 اپر یل کومختلف ممالک پرٹیرف کے نفاذ کوامریکا کی آزادی قراردیا ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ معدنیات کامعاہدہ تقریباًمکمل ہوچکا،جلد دستخط ہونگے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے ہمارے اربوں ڈالر بچیں گے،میری پہلی صدارتی مدت میں مشرقی وسطیٰ میں کوئی مسئلہ نہیں تھا،یوکرین سے پاورپلانٹ کے حوالے سے بات کررہے ہیں، گرین لینڈ ہمیں بلارہا ہے،ہم انہیں نہیں بلارہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ ہماری سلامتی کامعاملہ ہے،مستقبل میں کئی ممالک کےساتھ ابراہم معاہدے کریں گے۔