ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود نےمیڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا فیصلہ ہوا ہے،نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہیں۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو ہمیں اپنانا ہوگا، اب160سکور کامیابی کی ضمانت نہیں، حارث روف نے سیریز میں اچھی باؤلنگ کی ہے، میچز کے دوران کیچز بھی ڈراپ ہوئے ہیں، قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔
اظہر محمودنے مزید کہا کہ شکستوں کی وجہ سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے، پانچویں میچ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے فیصلہ ٹاس پر کرینگے۔