ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 3021 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 475 روپے پر برقرار رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی نئی قیمت 600روپے اضافے کے بعد3لاکھ18ہزار600 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔