ایک نیوز: ذرائع کے مطابق فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عید کے بعد فخر زمان کی دوبارہ فزیکل اسسمنٹ ہوگی، فزیکل اسسمنٹ کے بعد فخر زمان کو بیٹنگ کرنے کی اجازت ملے گی ، فی الوقت انکی مختلف گراؤنڈ ٹریننگ کروائی جارہی ہے ،قومی کرکٹر کو ڈیپ بریتھنگ اور جینٹل اسٹریچنگ کا بھی کہا گیا ہے، ابتدائی طور پر انہیں ویٹ ٹریننگ سے منع کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں، قومی کرکٹر پی ایس ایل کے پہلے میچ سے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے ، این سی اے میں فخر زمان کا ری ہیب 20 فروری سے جاری ہے ،، پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں فخر زمان کا ری ہیب جاری ہے، قومی کھلاڑی سے ری ہیب میں مخصوص دورانیہ کی رننگ کروائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے۔