ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن ٹین کے آغاز کا وقت ہوا چاہتا ہے،اگلے ماہ سے پی ایس ایل کا آغاز ہو گا،ہر سال کی طرح اس سال بھی شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے نغمے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن10کا آغاز11اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18مئی تک کراچی، لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پی ایس ایل10کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پہلے کی طرح اس سال بھی علی ظفر پی ایس ایل تین کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے،پی ایس ایل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیزن 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔
البتہ نغمے کے نام کے حوالے سےکوئی معلومات ابھی شیئر نہیں کی گئی ہیں،بس یہی بتایا گیا ہے کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا، علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم 'کُھل کے کھیل بھی انہوں نے گایاتھا۔